فلم : قربان (1991)
نغمہ نگار: سمیر
نغمہ : یہ دھرتی چاند ستارے تو جب جب مجھ کو پکارے
گلوکار : ادت نرائن، انورادھا پودوال
موسیقار : آنند ملند
اداکار : سلمان خاں، آئشہ جلکا
یوٹیوب : Yeh Dharti Chand Sitare | Kurbaan
یہ دھرتی چاند ستارے یہ ندیا پَون گھٹا رے
مٹ جائے گا سارا جہاں یہ، بس پیار رہے گا یہاں پہ
تو جب جب مجھ کو پکارے میں دوڑی آؤں ندیا کنارے
ہر پل تیرا رستا نہارے، دل لاگے نہیں تیرے بنا رے
مجھے سینہ سے لگا لے، مجھے آنکھوں مے۔ بسا لے
میرے بھولے ساتھیا، تجھے دل دے دیا، میرا دل لے لیا
دیکھو سنہری دھوپ یہ ڈھلنے لگی منڈیر سے
کب سے کھڑا ہوں میں یہاں، آئی تو کتنی دیر سے
چھپ کے چھپ کے آ گئی
تیری یہی ادا صنم پاگل مجھے بنا گئی
مجھے بانہوں میں اٹھا لے مجھے سینہ میں چھپا لے
میرے بھولے ساتھیا۔۔۔
دیکھوں تجھے تو دن ڈھلے، دیکھوں تجھے تو رات ہو
مجھ کو بھی چین آئے نہ، جب تک نہ تجھ سے بات ہو
مل کے بھی کیوں لگے مجھے، دل میں ملن کی پیاس ہے
جاؤں میں تجھ سے دور کیوں، ایسا لگے تو پاس ہے
پاس مجھ کو بٹھا لے ساری دوریاں مٹا لے
میرے بھولے ساتھیا۔۔۔
کیسے جئیں گے ساجنا آنکھوں سے دور جاکے ہم
مر کے اسے نبھائیں گے، لی ہے جو پیار میں قسم
سارے جہاں کو بھول کے ایک دوجے میں سما گئے
ہوں گے جدا نہ ہم کبھی اتنے قریب آ گئے
میرا سپنا سجا لے مجھے اپنا بنا لے
میرے بھولے ساتھیا۔۔۔
No comments:
Post a Comment