یونہی کٹ جائے گا سفر ساتھ چلنے سے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/10/05

یونہی کٹ جائے گا سفر ساتھ چلنے سے

yunhi-kat-jaayega-safar

فلم : ہم ہیں راہی پیار کے (1993)
نغمہ نگار: سمیر
نغمہ : یونہی کٹ جائے گا سفر ساتھ چلنے سے
گلوکار : کمار سانو، الکا یاگنک
موسیقار : ندیم شراون
اداکار : عامر خان، جوہی چاؤلہ
یوٹیوب : Yunhi Kat Jaayega Safar | Hum Hai Rahi Pyaar Ke

یونہی کٹ جائے گا سفر ساتھ چلنے سے
کہ منزل آئے گی نظر ساتھ چلنے سے


ہم ہیں راہی پیار کے، چلنا اپنا کام
پل بھر میں ہو جائے گی ہر مشکل ناکام


حوصلہ نہ ہاریں گے، ہم تو بازی ماریں گے
یونہی کٹ جائے گا سفر ساتھ چلنے سے


کہتی ہیں یہ وادیاں بدلے گا موسم
نہ کوئی پرواہ ہے خوشیاں ہوں یا غم


آندھیوں سے کھیلیں گے، درد سارے جھیلیں گے
یونہی کٹ جائے گا سفر ساتھ چلنے سے


محنت کے آگے سبھی تدبیریں بیکار
ہوتی اس کی جیت ہے جو نہ مانے ہار


رات جب ڈھل جاتی ہے صبح سہانی آتی ہے
یونہی کٹ جائے گا سفر ساتھ چلنے سے
کہ منزل آئے گی نظر ساتھ چلنے سے


Yunhi Kat Jaayega Safar - film: Hum Hai Rahi Pyaar Ke (1993)

No comments:

Post a Comment