تو میرے ساتھ ساتھ آسماں سے آگے چل - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/10/04

تو میرے ساتھ ساتھ آسماں سے آگے چل

tu-mere-saath-saath

فلم : راجو بن گیا جنٹلمین (1992)
نغمہ نگار: مہندر دہلوی
نغمہ : تو میرے ساتھ ساتھ آسماں سے آگے چل
گلوکار : کمار سانو، الکا یاگنک
موسیقار : جتن للت
اداکار : شاہ رخ خان، جوہی چاؤلہ، نانا پاٹیکر
یوٹیوب : Tu Mere Saath Saath - Raju ban gaya gentelmen (1992)

تو میرے ساتھ ساتھ آسماں سے آگے چل
تجھے پکارتے ہیں تیرا آنے والا کل
نئی ہیں منزلیں، نئے ہیں راستے
نیا نیا سفر ہے تیرے واسطے
نئی نئی ہے زندگی


حسن ہے شام ہے
اٹھا لے جام تو خوشی کا
وقت ہے یہ تیرا
منا لے جشن زندگی کا
یہ شام آج کی
تیرے ہی نام ہے
تیرا نصیب بھی تیرا غلام ہے
کیا حسیں یہ مقام ہے


تو میرے ساتھ ساتھ آسماں سے آگے چل
تجھے پکارتے ہیں تیرا آنے والا کل


حسن سے بھی حسیں
ہیں خواب میری زندگی کے
اس خوشی سے پرے
ہیں موڑ اور بھی خوشی کے
میں دیکھتا نہیں کبھی ادھر ادھر
بس اپنی منزلوں پر ہیں میری نظر
دیکھ مجھ کو میرے ہم سفر


تو میرے ساتھ ساتھ آسماں سے آگے چل
تجھے پکارتے ہیں تیرا آنے والا کل
نئی ہیں منزلیں، نئے ہیں راستے
نیا نیا سفر ہے تیرے واسطے
نئی نئی ہیں زندگی
نئی نئی ہیں زندگی


Tu Mere Saath Saath - film: Raju Ban Gaya Gentleman (1992)

No comments:

Post a Comment