کیا ہو پھر جو دن رنگیلا ہو - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/12/07

کیا ہو پھر جو دن رنگیلا ہو

kya-ho-phir-jo-din-rangeela-ho

فلم : نو دو گیارہ (1957)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : کیا ہو پھر جو دن رنگیلا ہو
گلوکار : آشا بھونسلے، گیتا دت
موسیقار : ایس ڈی برمن
اداکار : دیوآنند، کلپنا کارتک، ششی کلا، ہیلن
یوٹیوب : Kya Ho Phir Jo Din Rangeela Ho

کیا ہو پھر جو دن رنگیلا ہو
ریت چمکے سمندر نیلا ہو
اور آکاش گیلا گیلا ہو


پھر تو بڑا مزا ہوگا
امبر جھکا جھکا ہوگا
ساگر رکا رکا ہوگا
طوفاں چھپا چھپا ہوگا


کیا ہو پھر جو چنچل گھاتیں ہو
ہونٹوں پہ مچلتی باتیں ہو
ساون ہو، بھری برساتیں ہو


پھر تو بڑا مزا ہوگا
کوئی کوئی پھسل رہا ہوگا
کوئی کوئی سنبھل رہا ہوگا
کوئی کوئی مچل رہا ہوگا


کیا ہو پھر جو دنیا سوتی ہو
اور تاروں بھری خاموشی ہو
ہر آہٹ پہ دھڑکن ہوتی ہو


پھر تو بڑا مزا ہوگا
دل دل ملا ملا ہوگا
تن من کھلا کھلا ہوگا
دشمن جلا جلا ہوگا


Kya Ho Phir Jo Din Rangeela Ho - film: Nau Do Gyarah (1957)

No comments:

Post a Comment