مجھے کتنا پیار ہے تم سے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/12/02

مجھے کتنا پیار ہے تم سے

mujhe-kitna-pyaar-hai-tumse

فلم : دل تیرا دیوانہ (1962)
نغمہ نگار: شیلندر
نغمہ : مجھے کتنا پیار ہے تم سے
گلوکار : محمد رفیع، لتا منگیشکر
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : شمی کپور، مالا سنہا، محمود
یوٹیوب : Mujhe Kitna Pyaar Hai Tumse

مجھے کتنا پیار ہے تم سے ، اپنے ہی دل سے پوچھو تم
جسے دل دیا ہے وہ تم ہو ، میری زندگی تمھاری ہے


چاہت نے تیری مجھ کو کچھ اس طرح سے گھیرا
دن کو ہیں تیرے چرچے، راتوں کو خواب تیرا
تم ہو جہاں وہیں پر، رہتا ہے دل بھی میرا
بس اک خیال تیرا، کیا شام کیا سویرا


یہ دنیا کیسے بدلی، کچھ بھی سمجھ نہ آئے
کیونکر ہوئے وہ اپنے، کل تک تھے جو پرائے
دل کی لگن ہو سچی، پھر کیوں نہ رنگ لائے
میرے تھے تم سدا سے، پر اب قریب آئے


میری وفا کو اب تو، تم آزمانا چھوڑو
دل کو چرا کے میرے، آنکھیں چرانا چھوڑو
مجھ کو بنا کے اپنا، باتیں بنانا چھوڑو
میں کب نہ تھی تمھاری، لیکن ستانا چھوڑو


مجھے کتنا پیار ہے تم سے ، اپنے ہی دل سے پوچھو تم
جسے دل دیا ہے وہ تم ہو ، میری زندگی تمھاری ہے


Mujhe Kitna Pyaar Hai Tumse - film: Dil Tera Deewana (1962)

No comments:

Post a Comment