فلم : زندگی (1964)
نغمہ نگار: حسرت جےپوری
نغمہ : ہم پیار کا سودا کرتے ہیں ایک بار
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : راجندر کمار، وجینتی مالا، راج کمار، پرتھوی راج کپور
یوٹیوب : Hum Pyar Ka Sauda Karte Hain (1964)
ہم پیار کا سودا کرتے ہیں ایک بار
چاہے مٹ جائیں چاہے مر جائیں
عشق تیرا آگ ہے تو اس میں جلتے جائیں گے
موت ہو یا زندگی ہم ساتھ چلتے جائیں گے
ہم وہ نہیں ہیں پیار کے راہی جو دنیا سے ڈر جائیں
چاہے بدلے آسماں اور چاہے بدلے یہ زمین
آنکھ نیچی ہو وفا کی ایسا ہو سکتا نہیں
ہم طوفاں میں ڈال کے کشتی ڈوب کے پار اتر جائیں
شکوہ ہے تجھ سے پیار کا اے مالکِ جہاں
کیوں لائی اونچ نیچ کی دیوار درمیاں
کیا مجھ کو حق نہیں ہے محبت کا پیار کا
کچھ تو جواب دے میرے دل کی پکار کا
دیتا نہیں جواب تو ہم سے جواب لے
دل سے نہ پیار جائے گا چاہے چِتا جلے
ہم پیار کا سودا کرتے ہیں ایک بار
چاہے مٹ جائیں چاہے مر جائیں
چھوڑ جائیں گے جہاں میں ٹھیک ایسی داستاں
یاد کر کے روئے جس کو یہ زمیں اور آسماں
اتنا روئے تیرے جہاں میں آنسو ہی آنسو بھر جائے
ہم پیار کا سودا کرتے ہیں ایک بار
No comments:
Post a Comment