جانے کہاں میرا جگر گیا جی - مسٹر اینڈ مسز 55 - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/10/22

جانے کہاں میرا جگر گیا جی - مسٹر اینڈ مسز 55

jaane-kahan-mera-jigar-gaya-ji

نغمہ : جانے کہاں میرا جگر گیا جی
فلم : مسٹر اینڈ مسز 55 (1955)
نغمہ نگار : مجروح سلطان پوری
گلوکار : محمد رفیع، گیتا دت
موسیقار : او پی نیر
اداکار : گرودت، مدھوبالا، جانی واکر
یوٹیوب : Jaane kahan mera jigar gaya ji

جانے کہاں میرا جگر گیا جی
ابھی ابھی یہیں تھا کدھر گیا جی
کسی کی اداؤں پر مر گیا جی
بڑی بڑی انکھیوں سے ڈر گیا جی

کہیں مارے ڈر کے چوہا تو نہیں ہو گیا
کونے کونے دیکھا نہ جانے کہاں کھو گیا
یہاں اسے لائے کاہے کو بنا کام کرے
جلدی جلدی ڈھونڈو کہ ہونے لگی شام رے

سچی سچی کہہ دو دکھاؤ نہیں چال رے
تو نے تو نہیں ہے چرایا میرے مال رے
ایسے نہیں چوری کھلے گی تکرار سے
چلو چلو تھانے بتائیں جمعہ دار سے

کوئی الفت کی نظر ذرا پھیر دے
لے لے دو چار آنے جگر میرا پھیر دے
باتیں ہیں نظر کی نظر سے سمجھاؤں گی
پہلے پڑو پئیاں تو پھر بتلاؤں گی

ارے جانے کہاں میرا جگر گیا جی
ابھی ابھی یہیں تھا کدھر گیا جی
کسی کی اداؤں پر مر گیا جی
بڑی بڑی انکھیوں سے ڈر گیا جی

Jaane Kahan Mera Jigar Gaya Ji - film: Mr & Mrs 55 (1955)

No comments:

Post a Comment