پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/10/13

پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا

papa-kehte-hain-bada-naam-karega

نغمہ : پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا
فلم : قیامت سے قیامت تک (1988)
نغمہ نگار : مجروح سلطان پوری
گلوکار : ادت نارائن
موسیقار : آنند ملند
اداکار : عامر خان، جوہی چاؤلہ
یوٹیوب : Papa Kehte Hain Bada Naam Karega

پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا
بیٹا ہمارا ایسا کام کرے گا
مگر یہ تو، کوئی نہ جانے
کہ میری منزل ہے کہاں

بیٹھے ہیں مل کے، سب یار اپنے
سب کے دلوں میں، ارماں یہ ہے
وہ زندگی میں، کل کیا بنے گا
ہر ایک نظر کا، سپنا یہ ہے
کوئی انجینئر کا کام کرے گا
بزنس میں کوئی اپنا نام کرے گا
مگر یہ تو ۔۔۔

میرا تو سپنا، ہے ایک چہرہ
دیکھے جو اس کو، جھومے بہار
گالوں میں کھلتی، کلیوں کا موسم
آنکھوں میں جادو، ہونٹوں میں پیار
بندہ یہ خوبصورت کام کرے گا
دل کی دنیا میں اپنا نام کرے گا
مگر یہ تو، کوئی نہ جانے
کہ میری منزل ہے کہاں

Papa Kehte Hain Bada Naam Karega - film: Qayamat Se Qayamat Tak (1988)

No comments:

Post a Comment