دل بہلتا ہے میرا آپ کے آ جانے سے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/11/01

دل بہلتا ہے میرا آپ کے آ جانے سے

aapke-aa-jane-se-khudgarz

نغمہ : دل بہلتا ہے میرا آپ کے آ جانے سے
فلم : خودغرض (1987)
نغمہ نگار : فاروق قیصر
گلوکار : محمد عزیز، سادھنا سرگم
موسیقار : راجیش روشن
اداکار : جتندر، شتروگھن سنہا، گووندا، نیلم
یوٹیوب : Aap Ke Aa Jane Se | Khudgarz

مے سے مینا سے نہ ساقی سے
نہ پیمانے سے
دل بہلتا ہے میرا آپ کے آ جانے سے
آپ کے آ جانے سے

گل سے غنچوں سے نہ بلبل کے
گنگنانے سے
دل بہلتا ہے میرا آپ کے آ جانے سے
آپ کے آ جانے سے

خواب میں جنت کا نقشہ
آ گیا جب سامنے
پھولوں سے بھی دل نہ بہلا
ہم لگے تجھے ڈھونڈنے

جنت کی بہاروں سے نہ پریوں کے
مسکرانے سے
دل بہلتا ہے میرا آپ کے آ جانے سے
آپ کے آ جانے سے

ایک دن میں گئی تھی
جوہری بازار میں
تیری آنکھیں یاد آئیں
ہیروں کے بھی ہار میں

موتی سے نہ ہیروں سے نہ زیور سے
نہ کسی خزانے سے
دل بہلتا ہے میرا آپ کے آ جانے سے
آپ کے آ جانے سے

مے سے مینا سے نہ ساقی سے
نہ پیمانے سے
دل بہلتا ہے میرا آپ کے آ جانے سے
آپ کے آ جانے سے

Aap Ke Aa Jane Se - film: Khudgarz (1987)

No comments:

Post a Comment