ہم بھی اگر بچے ہوتے Happy Birthday To You - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/11/02

ہم بھی اگر بچے ہوتے Happy Birthday To You

ham-bhi-agar-bachche-hote

نغمہ : ہم بھی اگر بچے ہوتے
فلم : دور کی آواز (1964)
نغمہ نگار : شکیل بدایونی
گلوکار : آشا بھونسلے، مناڈے، محمد رفیع
موسیقار : روی
اداکار : جوائے مکرجی، سائرہ بانو
یوٹیوب : Hum Bhi Agar Bachche Hote, Happy Birthday To You | Door Ki Awaaz

ہم بھی اگر بچے ہوتے
نام ہمارا ہوتا گبلو ببلو
کھانے کو ملتے لڈو
اور دنیا کہتی
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو

کوئی لاتا گڑیا، موٹر، ریل
تو کوئی لاتا پھرکی، لٹو
کوئی چابی کا ٹٹو
اور دنیا کہتی
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو

کتنی پیاری ہوتی ہے یہ بھولی سی عمر
نہ نوکری کی چنتا، نہ روٹی کی فکر
ننھے منے ہوتے ہم تو دیتے سو حکم
پیچھے پیچھے پاپا ممی بن کے نوکر
چاکلیٹ، بسکٹ، ٹافی کھاتے، پیتے دُدّو
اور دنیا کہتی
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو

کیسے کیسے نخرے کرتے گھر والوں سے ہم
پل میں ہنستے پل میں روتے کرتے ناک میں دم
اکڑ بکڑ لکا چھپی کبھی چھُوا چھو
کرتے دن بھر ہلہ گلہ دنگا اور ادھم
اور کبھی ضد پر اڑ جاتے جیسے اڑیل ٹٹو
اور دنیا کہتی
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو

اب تو یہ ہے حال کہ جب سے بیتا بچپن
ماں سے جھگڑا باپ سے ٹکر بیوی سے ان بن
کولہو کے ہم بیل بنے ہیں دھوبی کے گدھے
دنیا بھر کے ڈنڈے سر پہ کھائیں دنادن
بچپن اپنا ہوتا تو نہ کرتے ڈھینچو ڈھینچو
اور دنیا کہتی
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو


ham bhi agar bachche hote - film: Door Ki Awaz (1964)

No comments:

Post a Comment