فلم : دو آنکھیں بارہ ہاتھ (1958)
نغمہ نگار : بھرت ویاس
نغمہ : اے مالک تیرے بندے ہم
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : وسنت دیسائی
اداکار : وی شانتارام، سندھیا
یوٹیوب : Ae maalik tere bande hum
اے مالک تیرے بندے ہم، ایسے ہو ہمارے کرم
نیکی پر چلیں اور بدی سے ٹلیں، تاکہ ہنستے ہوئے نکلے دم
یہ اندھیرا گھنا چھا رہا، تیرا انسان گھبرا رہا
ہو رہا بےخبر، کچھ نہ آتا نظر، سکھ کا سورج چھپا جا رہا
ہے تیری روشنی میں وہ دم، تو اماوس کو کردے پونم
بڑا کمزور ہے آدمی، ابھی لاکھوں ہیں اس میں کمی
پر تو جو کھڑا، ہے دیالو بڑا، تیری کرپا سے دھرتی تھمی
دیا تو نے ہمیں جب جنم، تو ہی جھیلے گا ہم سب کے غم
جب ظلموں کا ہو سامنا، تب تو ہی ہمیں تھامنا
وہ برائی کریں، ہم بھلائی بھریں، نہیں بدلے کی ہو کامنا
بڑھ اٹھے پیار کا ہر قدم اور مٹے بیر کا یہ بھرم
اے مالک تیرے بندے ہم، ایسے ہو ہمارے کرم
نیکی پر چلیں اور بدی سے ٹلیں، تاکہ ہنستے ہوئے نکلے دم
No comments:
Post a Comment