آج میرے یار کی شادی ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/12/05

آج میرے یار کی شادی ہے

aaj-mere-yaar-ki-shaadi-hai

فلم : آدمی سڑک کا (1977)
نغمہ نگار: ورما ملک
نغمہ : آج میرے یار کی شادی ہے
گلوکار : محمد رفیع، روی، دیون ورما
موسیقار : روی
اداکار : شتروگھن سنہا، وکرم، زہیرہ
یوٹیوب : Aaj Mere Yaar Ki Shaadi Hai

امیر سے ہوتی ہے غریب سے ہوتی ہے
دور سے ہوتی ہے قریب سے ہوتی ہے
مگر جہاں بھی ہوتی ہے اے میرے دوستو
شادیاں تو نصیب سے ہوتی ہیں
آج میرے یار کی شادی ہے

آج میرے یار کی شادی ہے
لگتا ہے جیسے سارے سنسار کی شادی ہے
آج میرے یار کی۔۔۔
وقت ہے خوبصورت بڑا شبھ لگن مہورت
دیکھو کیا خوب جمی ہے دلہے کی بھولی صورت
خوشی سے جھومے ہے من، ملا سجنی کو ساجن
کیسے سنجوگ ملے ہیں چولی سے بندھ گیا دامن

او سن میرے دل جانی
شروع اب ہونے لگی ہے نئی تیری زندگانی
خوشی سے کیا اترائے
آج تو ہمیں نچائے
وقت وہ آنے والا ۔۔ او ہو
دلہنیا تجھے نچائے

کسی کے سپنوں کے سولہ سنگھار کی شادی ہے
آج میرے یار کی شادی ہے
تارے توڑ توڑ لاؤں تیرے سہرے کو سجاؤں
پھول راہوں میں بچھاؤں میں پیار کے
آج لوں گا میں بلائیں، دوں گا دل سے دعائیں
ڈال گلے میں بانہیں اب یار کے
ایک چمن سے دیکھو، آج بہار کی شادی ہے
آج میرے یار کی شادی ہے، میرے دلدار کی شادی ہے
لگتا ہے جیسے سارے سنسار کی شادی ہے
آج میرے یار کی۔۔۔

Aaj Mere Yaar Ki Shaadi Hai - film: Aadmi Sadak Ka (1977)

No comments:

Post a Comment