دل کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے مسکرا کے چل دئیے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/12/04

دل کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے مسکرا کے چل دئیے

dil-ke-tukde-tukde-kar-ke

فلم : دادا (1979)
نغمہ نگار: کلونت جانی
نغمہ : دل کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے مسکرا کے چل دئیے
گلوکار : یشوداس
موسیقار : اوشا کھنہ
اداکار : ونود مہرا، بندیا گوسوامی
یوٹیوب : Dil Ke Tukde Tukde Karke Muskurake Chal Diye

دل کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے، مسکرا کے چل دئیے
جاتے جاتے یہ تو بتا جا، ہم جئیں گے کس کے لیے

چاند بھی ہوگا، تارے بھی ہوں گے، پھول چمن میں پیارے بھی ہوں گے
لیکن ہمارا دل نہ لگے گا
بھیگے گی جب جب رات سہانی، آگ لگائے گی رت مستانی
تو ہی بتا کوئی کیسے جیے گا
دل کے ماروں کو دل کے مالک ٹھوکر لگا کر چل دیے

روٹھیں رہیں گے آپ جو ہم سے، مر جائیں گے ہم بھی قسم سے
سن لے ہاتھ چھڑانے سے پہلے
جان ہماری، نام پہ تیرے جائے گی اک دن دلبر میرے
سوچ سمجھ لے جانے سے پہلے
یوں اگر تم دل کی تمنا کو مٹا کے چل دیے

Dil Ke Tukde Tukde Kar Ke - film: Dada (1979)

No comments:

Post a Comment