فلم : آندھی (1975)
نغمہ نگار: گلزار
نغمہ : تم آ گئے ہو نور آ گیا ہے
گلوکار : لتا منگیشکر، کشور کمار
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : سنجیو کمار، سچترا سین
یوٹیوب : Tum Aa Gaye Ho Noor Aa Gaya Hai | Aandhi 1975
تم آ گئے ہو نور آ گیا ہے
نہیں تو چراغوں سے لو جا رہی تھی
جینے کی تم سے وجہ مل گئی ہے
بڑی بے وجہ زندگی جا رہی تھی
کہاں سے چلیں، کہاں کے لیے
یہ خبر نہیں تھی مگر
کوئی بھی سرا جہاں جا ملا
وہیں تم ملو گے
کہ ہم تک تمہاری دعا آ رہی تھی
دن ڈوبا نہیں، رات ڈوبی نہیں
جانے کیسا ہے سفر
خوابوں کے دیے، آنکھوں میں لیے
وہیں آ رہے تھے
جہاں سے تمہاری صدا آ رہی تھی
No comments:
Post a Comment