چاند سی محبوبہ ہو میری - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/01/19

چاند سی محبوبہ ہو میری

chand-si-mehbooba-ho-meri

فلم : ہمالیہ کی گود میں (1968)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : چاند سی محبوبہ ہو میری
گلوکار : مکیش
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : منوج کمار، مالا سنہا
یوٹیوب : Chand Si Mehbooba Ho Meri

چاند سی محبوبہ ہو میری کب ایسا میں نے سوچا تھا
ہاں تم بالکل ویسی ہو، جیسا میں نے سوچا تھا

نہ قسمیں ہیں نہ رسمیں ہیں، نہ شکوے ہیں نہ وعدے ہیں
اک صورت بھولی بھالی ہے، دو نیناں سیدھے سادے ہیں
ایسا ہی روپ خیالوں میں تھا، جیسا میں نے سوچا تھا
ہاں تم بالکل ویسی ہو، جیسا میں نے سوچا تھا

میری خوشیاں ہی نہ بانٹے، میرے غم بھی سہنا چاہے
دیکھے نہ خواب وہ محلوں کے، میرے دل میں رہنا چاہے
اس دنیا میں کون تھا ایسا، جیسا میں نے سوچا تھا
ہاں تم بالکل ویسی ہو، جیسا میں نے سوچا تھا

Chand Si Mehbooba Ho Meri - film: Himalaya Ki God Mein (1965)

No comments:

Post a Comment