اک راستہ ہے زندگی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/01/08

اک راستہ ہے زندگی

ek-raasta-hai-zindagi

فلم : کالا پتھر (1979)
نغمہ نگار: ساحر لدھیانوی
نغمہ : ایک راستہ ہے زندگی
گلوکار : کشور کمار، لتا منگیشکر
موسیقار : راجیش روشن
اداکار : امیتابھ بچن، ششی کپور، شتروگھن سنہا، راکھی، پروین بابی، نیتو سنگھ
یوٹیوب : Ik Raasta Hai Zindagi | Kaala Patthar

اک راستہ ہے زندگی، جو تھم گئے تو کچھ نہیں
یہ قدم کسی مقام پہ جو جم گئے تو کچھ نہیں

او جاتے راہی، او بانکے راہی
میری بانہوں کو ان راہوں کو
تو چھیڑ کے نہ جا، تو واپس آ جا
وہ حسن کے جلوے ہوں یا عشق کی آوازیں
آزاد پرندوں کی رکتی نہیں پروازیں
جاتے ہوئے قدموں سے آتے ہوئے قدموں سے
بھری رہے گی راہ گزر، جو ہم گئے تو کچھ نہیں

ایسا غضب نہیں ڈھانا، پیا مت جانا بدیسوا رے
او ہم کو بھی سنگ لیے جانا، پیا جب جانا بدیسوا رے
ہو جاتے ہوئے راہی کے سائے میں سمٹنا کیا
اک پل کے مسافر کے دامن سے لپٹنا کیا
جاتے ہوئے قدموں سے آتے ہوئے قدموں سے
بھری رہے گی راہ گزر، جو ہم گئے تو کچھ نہیں

Ek Raasta Hai Zindagi - film: Kaala Patthar (1979)

No comments:

Post a Comment