پل دو پل کا ساتھ ہمارا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/05/29

پل دو پل کا ساتھ ہمارا

pal-do-pal-ka-saath-hamara

فلم : دی برننگ ٹرین (1980)
نغمہ نگار: ساحر لدھیانوی
نغمہ : پل دو پل کا ساتھ ہمارا
گلوکار : آشا بھونسلے، محمد رفیع
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : دھرمیندر، ونود کھنہ، جتیندر، ہیما مالنی، پروین بابی، نیتو سنگھ
یوٹیوب : Pal Do Pal Ka Saath Hamara

پل دو پل کا ساتھ ہمارا
پل دو پل کے یارانے ہیں
اس منزل پر ملنے والے
اس منزل پر کھو جانے ہیں

نظروں کے شوخ نذرانے
ہونٹوں کے گرم پیمانے
ہیں آج اپنی محفل میں
کل کیا ہو کوئی کیا جانے

یہ پل خوشی کی جنت ہے
اس پل میں جی لے دیوانے
آج کی خوشیاں ایک حقیقت
کل کی خوشیاں افسانے ہیں

ہر خوشی کچھ دیر کی مہمان ہے
پورا کر لے دل میں جو ارمان ہے
زندگی ایک تیز رو طوفان ہے
اس کا جو پیچھا کرے نادان ہے

گمشدہ خوشیوں پہ کیوں حیران ہے
وقت لوٹے اس کا کب امکان ہے
جھوم جب تک دھڑکنوں میں جان ہے
جھومنا ہی زندگی کی شان ہے

اول آخر ہر کوئی انجان ہے
زندگی بس راہ کی پہچان ہے

دوستو اپنا تو یہ ایمان ہے
جو بھی جتنا ساتھ دے احسان ہے
عمر کا رشتہ جوڑنے والے اپنی نظر میں دیوانے ہیں

Pal Do Pal Ka Saath Hamara - film: The Burning Train (1980)

No comments:

Post a Comment