لال دوپٹہ ململ کا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/07/12

لال دوپٹہ ململ کا

lal-dupatta-malmal-ka

فلم : لال دوپٹہ ململ کا (1989)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : لال دوپٹہ ململ کا
گلوکار : محمد عزیز
موسیقار : آنند ملند
اداکار : ساحل چڈھا، ویورلی
یوٹیوب : Lal Dupatta Malmal Ka

محبت کے شیشے پہ پتھر نہ مارو
یہ دولت کہاں سب کو ملتی ہے یارو
نذرانہ ساجن کا پیار
بوٹے ستارے جس میں ہزار
لہراتی جائے البیلی نار
لال دوپٹہ ململ کا
لال دوپٹہ ململ کا

بوٹے میں کھلتے ارماں کے پھول
تاروں میں لپٹی سانسوں کے تار
سہرا پہن کے آئیں گے سجنا
اترے گا چندا سجنی کے دوار
دکھلائے ایسے سپنے ہزار
لال دوپٹہ ململ کا
لال دوپٹہ ململ کا

بوٹے ستارے ان کو نہ جان
ہلکی نظر سے ان کو نہ تول
یہ تو محبت کی روشنی سے
لکھے گئے ہیں چاہت کے بول
یہ تو کتاب عشق ہے یار
لال دوپٹہ ململ کا
لال دوپٹہ ململ کا
نذرانہ ساجن کا پیار
بوٹے ستارے جس میں ہزار
لہراتی جائے البیلی نار
لال دوپٹہ ململ کا
لال دوپٹہ ململ کا

Lal Dupatta Malmal Ka - film: Lal Dupatta Malmal Ka (1989)

No comments:

Post a Comment