فلم : لو میریج (1959)
نغمہ نگار: شیلیندر
نغمہ : کہاں جا رہے تھے کہاں آ گئے ہم
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : دیوآنند، مالا سنہا
یوٹیوب : Kahan Ja Rahe The | Love Marriage
کہاں جا رہے تھے
کہاں آ گئے ہم
کسی کی نگاہوں سے
ٹکرا گئے ہم
کھو چلے سارے نشاں
میں یہاں دل ہے کہاں
سوئے ہیں کہ جاگے چکرا گئے ہم
یہ صبح مستی بھری
یوں ہنسی جیسے پری
قسمت کو شاید یاد آ گئے ہم
اجنبی اپنا ہوا
سچ میرا سپنا ہوا
سارے جہاں پہ لو چھا گئے ہم
No comments:
Post a Comment