گنگنا رہے ہیں بھنورے، کھل رہی ہے کلی کلی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/09/21

گنگنا رہے ہیں بھنورے، کھل رہی ہے کلی کلی

gunguna-rahe-hain-bhanware

فلم : آرادھنا (1969)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : گنگنا رہے ہیں بھنورے، کھل رہی ہے کلی کلی
گلوکار : محمد رفیع ، آشا بھونسلے
موسیقار : ایس ڈی برمن
اداکار : راجیش کھنہ، شرمیلا ٹیگور
یوٹیوب : Gunguna Rahe Hain Bhanware | Aradhana

گنگنا رہے ہیں بھنورے، کھل رہی ہے کلی کلی
گلی گلی، کلی کلی

ذرا دیکھو سجن بےایمان بھنورا کیسے مسکائے
ہائے، کلی یوں شرمائے، گھونگھٹ میں گوری جیسے چھپ جائے
رت ایسی ہائے کیسی، یہ پون چلی گلی گلی

کسی کو کیا کہے، ہم دونوں بھی ہیں دیکھو کچھ کھوئے
اوئے، ہوا کیا اوئے اوئے، جاگے جیا میں ارمان سوئے
رت ایسی ہائے کیسی، یہ پون چلی گلی گلی

سنو، پاس نہ آؤ، کلی کے بہانے پیار نہ جتاؤ
جاؤ، چلو بات نہ بناؤ، بھنورے کے بہانے آنکھ نہ لڑاؤ
رت ایسی ہائے کیسی، یہ پون چلی گلی گلی

Gunguna Rahe Hain Bhanware - film: Aaradhana (1969)

No comments:

Post a Comment