آپ چاہیں تو ہم کو مٹا دیجیے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/10/10

آپ چاہیں تو ہم کو مٹا دیجیے

aap-chahein-to-humko

فلم : سنگیت (1992)
نغمہ نگار: سنتوش آنند
نغمہ : آپ چاہیں تو ہم کو مٹا دیجیے
گلوکار : انورادھا پوڈوال
موسیقار : آنند ملند
اداکار : مادھوری ڈکشٹ، جیکی شراف
یوٹیوب : Aap Chaahe To Humko

آپ چاہیں تو ہم کو مٹا دیجیے
دل لگانے کی ہم کو سزا دیجیے

جب کبھی ہم کو ہنسانے کا موقع ملا
یوں لگا جیسے ہم کو تو دھوکا ملا
آپ اتنی تو ہم سے وفا کیجیے
مسکرانے کی ہم کو سزا دیجیے

آپ چاہیں تو ہم کو مٹا دیجیے
دل لگانے کی ہم کو سزا دیجیے

کوئی کیسے جئے آپ کو کیا پڑی
آپ کا رشتہ ہے بس گھڑی دو گھڑی
آپ اتنی تو ہم سے وفا کیجیے
سانس لینے کی ہم کو سزا دیجیے

آپ چاہیں تو ہم کو مٹا دیجیے
دل لگانے کی ہم کو سزا دیجیے

Aap Chahein To Humko - film: Sangeet (1992)

No comments:

Post a Comment