فلم : صاحب بہادر (1977)
نغمہ نگار: راجندر کرشن
نغمہ : راہی تھا میں آوارہ
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : مدن موہن
اداکار : دیوآنند، پریہ راج ونش
یوٹیوب : Raahi Tha Main Awara | Saheb Bahadur
راہی تھا میں آوارہ
پھرتا تھا مارا مارا
تیرے شہر میں آکر ایک دن
چمکا تقدیر کا تارہ
مہکے ہوئے بدن سے خوشبو سی آ رہی ہے
جیسے پون کہیں پر چندن لٹا رہی ہے
آنکھوں سے کوئی دل میں ایسے اتر رہا ہے
بےنام سا نشہ ہے
جی چاہتا ہے میری کوئی رات ایسی آئے
دیکھے جو ساتھ ہم کو پھر لوٹ کے نہ جائے
میں تم سے کچھ نہ بولوں تم مجھ سے کچھ نہ بولو
خاموشیاں بھی سوچیں یہ کونسی ادا ہے
بےنام سا نشہ ہے
دیکھا جدھر جدھر بھی مستی بھری نظر سے
راہوں میں رنگ چھائے، باغوں میں پھول برسے
جیسے قدم قدم پہ میخانہ کھل گیا ہے
بےنام سا نشہ ہے
No comments:
Post a Comment