آپ کی آنکھوں میں کچھ مہکے ہوئے سے راز ہیں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/10/24

آپ کی آنکھوں میں کچھ مہکے ہوئے سے راز ہیں

aap-ki-ankhon-mein-kuch

فلم : گھر (1978)
نغمہ نگار: گلزار
نغمہ : آپ کی آنکھوں میں کچھ مہکے ہوئے سے راز ہیں
گلوکار : کشور کمار، لتا منگیشکر
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : ونود مہرہ، ریکھا
یوٹیوب : Aap Ki Ankhon Mein Kuch

آپ کی آنکھوں میں کچھ مہکے ہوئے سے راز ہیں
آپ سے بھی خوبصورت آپ کے انداز ہیں
آپ کی آنکھوں میں کچھ مہکے ہوئے سے راز ہیں

لب ہلے تو موگرے کے پھول کھلتے ہیں کہیں
آپ کی آنکھوں میں کیا ساحل بھی ملتے ہیں کہیں
آپ کی خاموشیاں بھی آپ کی آواز ہیں

آپ کی باتوں میں پھر کوئی شرارت تو نہیں
بےوجہ تعریف کرنا آپ کی عادت تو نہیں
آپ کی بدمعاشیوں کے یہ نئے انداز ہیں

آپ کی آنکھوں میں کچھ مہکے ہوئے سے راز ہیں
آپ سے بھی خوبصورت آپ کے انداز ہیں
آپ کی آنکھوں میں کچھ مہکے ہوئے سے راز ہیں

Aap Ki Ankhon Mein Kuch - film: Ghar (1978)

No comments:

Post a Comment