میں جہاں رہوں، تیری یاد ساتھ ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/10/25

میں جہاں رہوں، تیری یاد ساتھ ہے

mai-jahan-rahoon

فلم : نمستے لندن (2007)
نغمہ نگار: جاوید اختر
نغمہ : میں جہاں رہوں، تیری یاد ساتھ ہے
گلوکار : راحت فتح علی خاں
موسیقار : ہمیش ریشمیا
اداکار : اکشے کمار، کترینہ کیف، رشی کپور
یوٹیوب : Main Jahan Rahoon Teri Yaad Saath Hai

میں جہاں رہوں، میں کہیں بھی ہوں، تیری یاد ساتھ ہے
کسی سے کہوں کہ نہیں کہوں، یہ جو دل کی بات ہے

کہنے کو ساتھ اپنے ایک دنیا چلتی ہے
پر چپکے اس دل میں تنہائی پلتی ہے
بس یاد ساتھ ہے۔۔۔

کہیں تو دل میں یادوں کی اک سولی گڑ جاتی ہے
کہیں ہر ایک تصویر بہت ہی دھندلی پڑ جاتی ہے
کوئی نئی دنیا کے نئے رنگوں میں خوش رہتا ہے
کوئی سب کچھ پا کے بھی یہ من ہی من کہتا ہے

کہیں تو بیتے کل کی جڑیں، دل میں ہی اتر جاتی ہیں
کہیں جو دھاگے ٹوٹے تو، مالائیں بکھر جاتی ہیں
کوئی دل میں جگہ نئی باتوں کے لئے رکھتا ہے
کوئی اپنی پلکوں پر یادوں کے دیے رکھتا ہے

Main Jahan Rahoon Teri Yaad Saath Hai - film: Namastey London (2007)

No comments:

Post a Comment