فلم : سچا جھوٹا (1970)
نغمہ نگار: اندیور
نغمہ : دل کو دیکھو چہرہ نہ دیکھو ، دل سچا اور چہرہ جھوٹا
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : راجیش کھنہ، ممتاز، ونود کھنہ
یوٹیوب : Dil Ko Dekho Chehra Na Dekho
دل کو دیکھو، چہرہ نہ دیکھو
چہرے نے لاکھوں کو لوٹا
ہاں، دل سچا اور چہرہ جھوٹا
دل سچا اور چہرہ جھوٹا
جو اپنی سچی صورت دکھا دیں
ایسے نہیں دنیا والے
سب نے ہی اپنے چہروں کے آگے
جھوٹ کے پردے ہیں ڈالے
میٹھی ہونٹوں پہ بات، دل میں رہتی ہے کھات
دل کا ہونٹوں سے ناتا ہی جھوٹا
ہاں، دل سچا اور چہرہ جھوٹا
دل سچا اور چہرہ جھوٹا
تن سے تو آزاد ہم ہو گئے ہیں
من سے گئی نہ غلامی
پردیسی بھاشا اور ویش کو ہی
دیتے ہیں اب تک سلامی
بھول کر اپنا رنگ، سیکھے اوروں کا ڈھنگ
اپنے پن کا چلن ہم سے چھوٹا
ہاں، دل سچا اور چہرہ جھوٹا
دل سچا اور چہرہ جھوٹا
مرضی تمہاری تم کچھ بھی سمجھو
جو ہم ہیں وہ ہم ہی جانیں
رنگ روپ دیکھے تو دیکھے زمانہ
ہم پیار کے ہیں دیوانے
پوجے دھن کو سنسار، ہمیں من سے ہے پیار
دھن کسی بات پر ہم سے روٹھا
ہاں، دل سچا اور چہرہ جھوٹا
دل سچا اور چہرہ جھوٹا
No comments:
Post a Comment