فلم : بہاریں پھر بھی آئیں گی (1966)
نغمہ نگار : کیفی اعظمی
نغمہ : بہاریں پھر بھی آئیں گی
گلوکار : مہندر کپور
موسیقار : او۔ پی۔ نیر
اداکار : دھرمیندر، تنوجہ، مالاسنہا
یوٹیوب : Badal Jaye Agar Mali
بدل جائے اگر مالی
چمن ہوتا نہیں خالی
بہاریں پھر بھی آتی ہیں
بہاریں پھر بھی آئیں گی
تھکن کیسی، گھٹن کیسی
چل اپنی دھن میں دیوانے
کھلا لے پھول کانٹوں میں
سجا لے اپنے ویرانے
ہوائیں آگ بھڑکائیں
فضائیں زہر برسائیں
بہاریں پھر بھی آتی ہیں
بہاریں پھر بھی آئیں گی
اندھیرے کیا، اجالے کیا
نہ یہ اپنے نہ وہ اپنے
تیرے کام آئیں گے پیارے
تیرے ارماں، تیرے سپنے
زمانہ تجھ سے ہو برہم
نہ آئے رہبر موسم
بہاریں پھر بھی آتی ہیں
بہاریں پھر بھی آئیں گی
No comments:
Post a Comment