فلک تک چل ساتھ میرے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/11/28

فلک تک چل ساتھ میرے


فلم : تشن (2008)
نغمہ نگار : کوثر منیر
نغمہ : فلک تک چل ساتھ میرے
گلوکار : ادت نارائن، مہالکشمی ائیر
موسیقار : وشال شیکھر
اداکار : اکشے کمار، سیف علی خان، انیل کپور، کرینہ کپور
یوٹیوب : Falak Tak Chal Saath Mere

فلک تک چل ساتھ میرے
فلک تک چل ساتھ چل

یہ بادل کی چادر
یہ تاروں کے آنچل
میں چھپ جائیں ہم پل دو پل

دیکھو کہاں آ گئے ہم صنم ساتھ چلتے
جہاں دن کی بانہوں میں راتوں کے سائے ہیں ڈھلتے
چل وہ چوبارے ڈھونڈیں
جن میں چاہت کی بوندیں
سچ کر دیں سپنوں کو سبھی
آنکھوں کو مینچے مینچے
میں تیرے پیچھے پیچھے
چل دوں جو کہہ دے تو ابھی
بہاروں کے چھت ہو
دعاؤں کے خط ہو
پڑھتے رہیں یہ غزل

دیکھا نہیں میں نے پہلے کبھی یہ نظارا
بدلا ہوا سا لگے مجھ کو عالم یہ سارا
سورج کو ہوئی حرارت
راتوں کو کرے شرارت
بیٹھا ہے کھڑکی پہ تیری
ہاں اس بات پہ چاند بھی بگڑا
قطرہ قطرہ وہ پگھلا
بھر آیا آنکھوں میں میری
تو سورج بجھا دوں
تجھے میں سجا دوں
سویرا ہو تجھ سے ہی کل

Falak Tak Chal Saath Mere - film: Tashan (2008)

No comments:

Post a Comment