گاڑی بلا رہی ہے ، سیٹی بجا رہی ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/11/26

گاڑی بلا رہی ہے ، سیٹی بجا رہی ہے

gaadi-bula-rahi-hai

فلم : دوست (1974)
نغمہ نگار : آنند بخشی
نغمہ : گاڑی بلا رہی ہے ، سیٹی بجا رہی ہے
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : دھرمیندر، شتروگھن سنہا، ہیما مالنی
یوٹیوب : Gadi Bula Rahi Hai | Dost

گاڑی بلا رہی ہے ، سیٹی بجا رہی ہے
چلنا ہی زندگی ہے، چلتی ہی جا رہی ہے

دیکھو وہ ریل، بچوں کا کھیل
سیکھو سبق جوانو
سر پہ ہے بوجھ، سینے میں آگ
لب پہ دھواں ہے جانو
پھر بھی یہ گا رہی ہے، نغمے سنا رہی ہے
گاڑی بلا رہی ہے، سیٹی بجا رہی ہے

آگے طوفان، پیچھے برسات
اوپر گگن پہ بجلی
سوچے نہ بات دن ہو کہ رات
سگنل ہوا کہ نکلی
دیکھو وہ آ رہی ہے، دیکھو وہ جا رہی ہے
گاڑی بلا رہی ہے، سیٹی بجا رہی ہے

آتے ہیں لوگ، جاتے ہیں لوگ
پانی کے جیسے ریلے
جانے کے بعد آتے ہیں یاد
گزرے ہوئے وہ میلے
یادیں مٹا رہی ہے، یادیں بنا رہی ہے
گاڑی بلا رہی ہے، سیٹی بجا رہی ہے

سن یہ پیغام، یہ ہے سنگرام
جیون نہیں ہے سپنا
دریا کو پھاند، پربت کو چیر
رستہ بنا لے اپنا
نیندیں اڑا رہی ہے، جاگو جگا رہی ہے
گاڑی بلا رہی ہے، سیٹی بجا رہی ہے

گاڑی کو دیکھ کیسی ہے نیک
اچھا برا نہ دیکھے
سب ہیں سوار، دشمن کہ یار
سب کو چلی یہ لے کے
جینا سکھا رہی ہے، مرنا سکھا رہی ہے
گاڑی بلا رہی ہے، سیٹی بجا رہی ہے

گاڑی کا نام نہ کر بدنام
پٹری پہ رکھ کے سر کو
ہمت نہ ہار، کر انتظار
آ لوٹ جائیں گھر کو
یہ رات جا رہی ہے، وہ صبح آ رہی ہے
گاڑی بلا رہی ہے، سیٹی بجا رہی ہے

Gaadi Bula Rahi Hai - film: Dost (1974)

No comments:

Post a Comment