فلم : دنیا (1968)
نغمہ نگار : حسرت جےپوری
نغمہ : فلسفہ پیار کا تم کیا جانو
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : دیوآنند، وجینتی مالا
یوٹیوب : Falsafa Pyar Ka Tum Kya Jano
فلسفہ پیار کا تم کیا جانو
تم نے کبھی پیار نہ کیا
تم نے انتظار نہ کیا
خوبصورت ہو مگر پیار کے انداز نہیں
یہ کمی ہے کہ تمہارا کوئی ہم راز نہیں
دل میں جب درد نہیں بات بنے گی کیسے
ساز چھیڑا بھی مگر پیار کی آواز نہیں
کیسے سمجھاؤں یہ نازک سا فسانہ تم کو
یہ وہ منظر ہے جو محسوس ہوا کرتا ہے
رہتی دنیا میں وہی رہتا ہے مرکر زندہ
پیار کے نام پہ جو جان دیا کرتا ہے
پیار شیریں نے کیا پیار ہی لیلیٰ نے کیا
پیار میرا نے کیا پیار ہی رادھا نے کیا
پیار ہر رنگ میں لوگوں کو صدا دیتا ہے
پیار کے پردے میں ہم سب کا خدا رہتا ہے
No comments:
Post a Comment