کیا موسم آیا ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/01/18

کیا موسم آیا ہے

kya-mausam-aya-hai

فلم : اناڑی (1993)
نغمہ نگار: سمیر
نغمہ : کیا موسم آیا ہے
گلوکار : ادت نارائن، سادھنا سرگم
موسیقار : آنند ملند
اداکار : وینکٹیش، کرشمہ کپور
یوٹیوب : Kya Mausam Aaya Hai

کیا موسم آیا ہے، کیا موسم آیا ہے
پورب سے مستانی پروائی چلی
خوشبو سے مہکی پھولوں کی گلی

گیت گائے ندیاں لہروں میں ہے سرگم
ہے گھٹا دیوانی بوندوں میں ہے چم چم

محلوں کی رانی دکھ سے بیگانی
لگ جائے نہ دھوپ تجھے
اڑا اڑا جاؤں سب کو بتاؤں
دھوپ لگے ہے چھاؤں میں مجھے

کانٹوں سے ہو جائے پاؤں نہ گھائل
کانٹوں پے ناچوں گی باندھ کے میں پائل
گھر نہیں یہ تو کٹیا ہماری ہے
یہ تیری کٹیا تو محلوں سے پیاری ہے

بہتے پون کے اجلے گگن کے
جی کرتا ہے ساتھ چلوں
چکنی ڈگر ہے گرنے کا ڈر ہے
تھام کے تیرا ہاتھ چلوں

دھرتی پہ بکھرے ہیں اوس کے موتی
یہ تیری بولی تو سُر نئے پروتی
درد کا وہ آنگن میں چھوڑ کے آئی
کیا تجھے جنت کی رونق نہیں بھائی

کیا موسم آیا ہے، کیا موسم آیا ہے
پورب سے مستانی پروائی چلی
خوشبو سے مہکی پھولوں کی گلی

Kya Mausam Aaya Hai - film: Anari (1993)

No comments:

Post a Comment