فلم : زندگی اور خواب (1961)
نغمہ نگار: پردیپ
نغمہ : نہ جانے کہاں تم تھے
گلوکار : سمن کلیان پور، مناڈے
موسیقار : دتارام
اداکار : مینا کماری، راجندر کمار
یوٹیوب : Na Jaane Kahan Tum The
نہ جانے کہاں تم تھے، نہ جانے کہاں ہم تھے
جادو یہ دیکھو ہم تم ملے ہیں
نہ جانے کہاں ہم تھے، نہ جانے کہاں تم تھے
اب تو ملن کے سپنے کھلے ہیں
کتنے دنوں پر ملی ہیں نگاہیں
اب تم نہ جانا چھوڑ کر یہ بانہیں
تمہارا یہ ساتھ پیارا ہم کیوں نہ چاہیں
کسے تھا پتا یوں ہم تم ملیں گے
اجڑے ہوئے دل پھر سے بسیں گے
محبت کے بندھن میں ہم تم بندھیں گے
No comments:
Post a Comment