چیک - جنوبی ہند کے مشہور اداکار نتن کی نئی تلگو فلم کا افتتاح - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/02/26

چیک - جنوبی ہند کے مشہور اداکار نتن کی نئی تلگو فلم کا افتتاح

telugu film check
تصاویر اور تبصرہ از: مکرم نیاز
تلگو فلم انڈسٹری - پوسٹ کووڈ سیناریو

فلم ریلیز: چیک - Check - చెక్
اداکار: نتن ، راکول پریت سنگھ، پریہ پرکاش وارئر
بتاریخ : جمعہ، 26/فروری 2021
تھیٹر: شانتی تھیٹر (نارائن گوڑہ، حیدرآباد)
وقت: صبح ساڑھے دس بجے

ڈھول تاشے باجے گاجے کے ساتھ آج حیدرآباد/نظام آباد کے مشہور و مقبول تلگو فلم ہیرو "نتن [Nithiin]" کی متذکرہ نئی فلم کا افتتاح تھا۔ سنا کہ ہیرو صاحب خود تشریف لانے والے ہیں۔۔۔ مگر حسب معمول ہیرو ٹائپ تاخیر ہوئی اور ہم صرف یہ تصاویر لے کر نکل گئے۔ پوسٹر پر نتن کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا اور شیدائیانِ نتن نے فلم کے پوسٹرس کو پھولوں کی بارش سے شرابور کر دیا۔

فلم میں نتن نے شطرنج کے کھلاڑی کا رول ادا کیا ہے۔ غدار اور دہشت گرد کا لقب پانے والا ہیرو عدالت میں اپنا مقدمہ ہار کر جیل پہنچتا ہے۔ اب اگر اسے جیل سے رہا ہونا ہے اور نئی زندگی جینے کا موقع حاصل کرنا ہے تو پھر اسے شطرنج کے ایک مقابلے میں اپنے مقابل دشمن پر فتح حاصل کرنی ہوگی۔ فلم کی ہیروئین، ہندی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والی پنجابی نژاد راکول پریت سنگھ ہے، جن کی رہائش فی الحال حیدرآباد میں ہے۔ اس کے علاوہ فلم میں ثانوی ہیروئن کا کردار مشہور "آنکھ مار" ملیالی اداکارہ پریہ پرکاش وارئر نے نبھایا ہے۔
اس ایکشن کرائم تھرلر مووی کو لکھا اور ڈائرکٹ کیا ہے قومی ایوارڈ یافتہ ڈائرکٹر چندرشیکھر یلیتی نے۔

2002 میں "جیام [Jayam]" نامی تلگو رومانی ایکشن ڈراما فلم سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے اور اسی فلم کے ذریعہ اپنی بہترین اداکاری پر "بہترین نئے مرد اداکار" کا فلم فئر ایوارڈ حاصل کرنے والے نتن کی یہ 29 ویں فلم ہے۔

No comments:

Post a Comment