ساتھیا تو نے کیا کیا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/03/27

ساتھیا تو نے کیا کیا

saathiya-tu-ne-kya-kiya

فلم : لَو (1991)
نغمہ نگار : مجروح سلطان پوری
نغمہ : ساتھیا تو نے کیا کیا
گلوکار : ایس۔پی۔ بالاسبرامنیم، چترا
موسیقار : آنند ملند
اداکار : سلمان خاں، ریوتی، امجد خاں
یوٹیوب : Saathiya Tune Kya Kiya | Love

ساتھیا تو نے کیا کیا
بیلیا، یہ تو نے کیا کیا
میں نے کیا تیرا انتظار
اتنا کرو نا مجھے پیار

ساتھیا تو نے کیا کیا
بیلیا، یہ تو نے کیا کیا
یوں نہ کبھی کرنا انتظار
میں نے کیا ہے تم سے پیار

اتنی محبت سہہ نہ سکوں گا
سچ مانو زندہ رہ نہ سکوں گا
تجھ کو سنبھالوں یہ میرا ذمہ
میں ہوں تو کیا غم جانِ تمنا
اب جینا مرنا میرا ، جانم تیرے ہاتھ ہے
میں نے کہا نا صنم، اب تو میرے ساتھ ہے
تو پھر سنبھال یہ میں چلا
جانا کہاں آ دل میں آ
ساتھیا تو نے کیا کیا؟
بیلیا، یہ تو نے کیا کیا؟

دل کے چمن کا ہنسنا تو دیکھا
جاگی نظر کا سپنا تو دیکھا
ایسے ہوئے ہم ایک جان ایک دل
تو ہے کہ میں ہوں کہنا ہے مشکل
جھونکا بسنتی ہے تو، تن ہے گلابی میرا
دو رنگ ملنے کے بعد ہوتے نہیں ہیں جدا
تو پھر سنبھال دل یہ چلا
جانا کہاں آ دل میں آ

ساتھیا تو نے کیا کیا؟
بیلیا، یہ تو نے کیا کیا؟
یوں نہ کبھی کرنا انتظار
میں نے کیا ہے تم سے پیار

Saathiya Tune Kya Kiya - film: Love (1991)

No comments:

Post a Comment