فلم : کالی گھٹا (1980)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : کالی گھٹا چھائی، پریم رُت آئی
گلوکار : محمد رفیع، لتا
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : ششی کپور، ریکھا، ڈینی
یوٹیوب : Kali Ghata Chhai
کالی گھٹا چھائی، پریم رُت آئی
آئی آئی آئی آئی تیری یاد آئی
تجھے ڈھونڈیں میرے نین
نہیں نیند نہیں چین
کالی گھٹا چھائی۔۔۔
یوں ہی نہیں چلی آئی بہاریں
پھول یوں ہی نہیں کھلیں
کچھ تو ہے کارن، اتنے یگوں سے
دو پریمی نہیں ملیں
چھوٹا سا جیون، لمبی جدائی
کالی گھٹا چھائی، پریم رُت آئی
آئی آئی آئی آئی تیری یاد آئی
پربت پربت گلشن گلشن
میلے ملن کے لگے
ایک ہی پل میں نیند سے جیسے
درد ہزاروں جگے
دل کی لگی نے لی انگڑائی
کالی گھٹا چھائی۔۔۔
برہا کی کالی راتوں کے
رنگ سے کاجل بنا
کاجل مل گیا آنسوؤں میں تو
کالا بادل بنا
کس بادل نے آگ لگائی
کالی گھٹا چھائی، پریم رُت آئی
آئی آئی آئی آئی تیری یاد آئی
No comments:
Post a Comment