جس گلی میں تیرا گھر نہ ہو بالما - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/09/01

جس گلی میں تیرا گھر نہ ہو بالما

jis-gali-me-tera-ghar-na-ho
فلم : کٹی پتنگ (1970)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : جس گلی میں تیرا گھر نہ ہو بالما
گلوکار : مکیش
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : راجیش کھنہ ، آشا پاریکھ
یوٹیوب : Jis Gali Mein Tera Ghar | Kati Patang

جس گلی میں تیرا گھر نہ ہو بالما
اس گلی سے ہمیں تو گزرنا نہیں
جو ڈگر تیرے دوارے پہ جاتی نہ ہو
اس ڈگر پہ ہمیں پاؤں رکھنا نہیں


زندگی میں کئی رنگ رلیاں سہی
ہر طرف مسکراتی یہ کلیاں سہی
خوبصورت بہاروں کی گلیاں سہی
جس چمن میں تیرے پگ میں کانٹے چبھیں
اس چمن سے ہمیں پھول چننا نہیں
جس گلی میں تیرا گھر نہ ہو بالما ۔۔۔


آ یہ رسمیں یہ قسمیں سبھی توڑ کے
تو چلی آ چنر پیار کی اوڑھ کے
یا چلا جاؤں گا میں یہ جگ چھوڑ کے
جس جگہ یاد تیری ستانے لگے
اس جگہ ایک پل بھی ٹھہرنا نہیں
جس گلی میں تیرا گھر نہ ہو بالما ۔۔۔

Jis Gali Mein Tera Ghar - film: Kati Patang (1970)

No comments:

Post a Comment