کشور کمار اور راجیش کھنہ کے یادگار بالی ووڈ رومانی نغمے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/06/20

کشور کمار اور راجیش کھنہ کے یادگار بالی ووڈ رومانی نغمے

kishore-kumar-rajesh-khanna

کشور کمار (اصل نام: ابھاس کمار گنگولی)
پیدائش: 4/اگست 1929، کھنڈوا، مدھیہ پردیش۔
وفات: 13/اکتوبر 1987ء ، ممبئی


بیچ راہ میں دلبر بچھڑ جائیں کہیں ہم اگر
اور سونی سی لگے تمہیں جیون کی یہ ڈگر
ہم لوٹ آئیں گے تم یونہی بلاتے رہنا
کبھی الوداع نہ کہنا


زندگی کے انجانے سفر سے بہت محبت کرنے والے ہندی/اردو فلموں کے عظیم گلوکار اور اداکار کا نظریۂ حیات، شاید ان کے گائے ہوئے اس نغمے میں بسا ہوا ہے۔
آج بھی اتنے برسوں بعد فلمی گانوں کے شیدائی کشور کمار کی آواز اور راجیش کھنہ کے لیے گائے ہوئے ان کے یادگار نغموں کو بھولے نہیں ہیں۔



فلم "آرادھنا" نے راجیش کھنہ کو راتوں رات سپر اسٹار بنا دیا تھا۔ جبکہ اس مقبولیت کے پیچھے کشور کمار کی گلوکاری کا بھی ہاتھ تھا۔
1971ء میں شکتی سامنت نے فلم "آرادھنا" بنانا شروع کی لیکن محمد رفیع، کشور کمار، آشا بھونسلے اور لتا منگیشکر کے چند گیت ریکارڈ کرانے کے بعد ایس۔ڈی۔برمن بیمار پڑ گئے۔ جس کے بعد ان کے اسسٹنٹ آر۔ڈی۔برمن نے موسیقی کی مکمل ذمہ داری قبول کی۔ پھر یوں کشور کمار کا سدابہار رومانی گیت:
میرے سپنوں کی رانی کب آئے گی تو
ریکارڈ ہوا جو بےانتہا مقبول ہوا اور آج تک مقبول ہے۔
راجیش کھنہ نے ایک مرتبہ کہا تھا:
"جب میں نے یہ گانا سنا تو ایسا لگتا تھا جیسے راجیش کھنہ خود یہ گانا گا رہا ہو۔ ایسا لگتا تھا جیسے دو جسم ایک ہی زندگی بن گئے ہوں یا دو زندگیاں ایک جسم میں مل گئی ہیں۔"


ذیل میں راجیش کھنہ کے وہ پانچ مقبول عام رومانی گیت تحریر اور یوٹیوب ویڈیو کی شکل میں پیش ہیں، جنہیں کشور کمار نے گایا تھا۔



کشور کمار سے متعلق یہ دلچسپ مضمون بھی پڑھیے:
کشور کمار - بالی ووڈ فلمی صنعت کا لاثانی گلوکار
Kishore Kumar sungs for Rajesh Khanna romantic songs Bollywood.

No comments:

Post a Comment