دوست اور دوستی پر یادگار بالی ووڈ مقبول عام ہٹ نغمے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2022/08/07

دوست اور دوستی پر یادگار بالی ووڈ مقبول عام ہٹ نغمے

dost-dosti-songs

بالی ووڈ فلموں میں دوست، اس کی فطرت، اس کے جذبات و احساسات اور دوستی و دوستانہ پن کو اجاگر کرنے والے ایسے متعدد نغمے ہیں جنہیں سنتے ہوئے آج بھی جسم و جان میں توانائی کے بھر جانے کا احساس ہوتا ہے۔
کسی کو دوست کہہ کر پکارنا تو آسان ہے، مگر دوستی نبھانا آسان نہیں۔ دوستی کی خاطر بہت کچھ پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ دوستی سراسر قربانی، ایثار اور امتحان و آزمائش کا نام ہے۔
دوستی ایک ایسا جذبۂ صادق ہے جس کے تحت ایک فرد اپنی خوشی اور اپنی تمام آرزؤں اور تمناؤں کو دوست کی مرضی پر قربان کر دیتا ہے۔ دوست کی محبت کا غلبہ اتنا شدید ہوتا ہے کہ دوست کا عیب بھی ہنر معلوم ہوتا ہے، یہاں تک کہ دوست کی ہر شے محبوب لگنے لگتی ہے اور ہر شے میں دوست کی محبت بھری خوشبو محسوس ہوتی ہے۔
ذیل میں دوست، دوستی اور دوستانہ پن پر مبنی بالی ووڈ کے ایسے دس (10) مقبول عام گیت، تحریر اور یوٹیوب ویڈیو کی شکل میں پیش ہیں، جو آج بھی ذوق و شوق سے دیکھے اور سنے جاتے ہیں۔

Friendship top hit songs, friendship day songs, from Bollywood movies with urdu lyrics and video.

No comments:

Post a Comment